اہم خبریں

PDM-2 کا تجربہ شریف خاندان کی معیشت کو بہتر کریگا،علی امین گنڈا پور

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو کے تجربے سے صرف شریف خاندان کی معیشت بہتر ہوگی ملک کی نہیں۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے انہیں حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

وکیل کے مطابق فرد جرم آج داخل کی جانی تھی تاہم عدالت نے فرد جرم 25 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں