اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) بین الاقوامی مارکیٹ کے اثر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: امریکہ دو ٹوک الفاظ میں اسرائیل کو رفح پر حملہ کرنے سے روکے: گوتریس
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت فی بیرل 1.86 ڈالر کمی کے بعد اب 107.16 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت 4.30 ڈالر کی کمی کے بعد 104.76 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔
تاہم بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا تھا۔