اہم خبریں

سندھ حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

کراچی( نیوز ڈیسک )سندھ حکومت نے یکم مئی (بدھ) کو یوم مزدور کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، خودمختار اداروں، نیم خودمختار اداروں، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے لیے عام تعطیل ہو گی
مزید پڑھیں: ضرورت مند بچوں کو مفت تعلیم نہ دینے پر ، 54 اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ
جو سندھ حکومت کے انتظامی کنٹرول میں ہیں سوائے ضروری خدمات کے۔جب کہ وفاقی حکومت نے ابھی اس سال کی چھٹی کا اعلان کرنا ہے، سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین چھٹی کے سرکاری اعلان کا انتظار کر رہے ہیں۔

یکم مئی کو پوری دنیا میں یوم مزدور منایا جاتا ہے شکاگو کے ان مزدوروں کی یاد میں جو 1886 میں آٹھ گھنٹے کام کے دن کے لیے ہڑتال کرتے ہوئے پولیس کے ہاتھوں مارے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں