اہم خبریں

آج بروزہفتہ 27اپریل 2024 موسم کیسا رہے گا؟الرٹ جاری

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) آج رات اور27 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، زیارت، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان اور نصیر آباد) کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
27 سے 29 اپریل کے دوران درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔اس دوران (27 سے29 اپریل) تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
جمعه کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔جبکہ شمالی مشرقی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخواکے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔جبکہ بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب،کشمیر اوربالائی سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): بلوچستان: خضدار 27،پنجگور 15، دالبندین، ژوب 10، کوئٹہ(سٹی ،سمنگلی20)، قلات 04، بارکھان 02،خیبرپختونخوا:مالام جبہ 23، پاراچنار 17،کاکول، دروش08، پٹن 07،چترال، دیر ،میرکھانی 05،سیدو شریف03، بالاکوٹ 02،ڈی آئی خان،بنوں ،کالام 01،پنجاب: بھکر 07، اٹک06،اسلام آباد ائرپورٹ 03، کرور (لیہ)02،مری ،ڈیرہ غازی خان 01،کشمیر :گرھی دوپٹہ 05،مظفر آباد(ائرپورٹ 05، سٹی03) سندھ: جیکب آباد میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت :قصور 42،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ 41،بہاولنگر،دادواور چھور میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروز ہفتہ،27اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟

متعلقہ خبریں