اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم نے شہید سرکاری اہلکاروں کے لیے شہدا پیکج کا اعلان کر دیا،وزیراعظم نے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے کسٹم انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی مرحوم کے اہل خانہ کی عیادت کی اور غمزدہ خاندان کو شہدا پیکج کے تحت امدادی چیک دیا۔شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اور سوگوار خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا پیکج، جس کا پہلے پنجاب حکومت نے اعلان کیا تھا، اب وفاقی حکومت تک بڑھا دیا گیا ہے اور ملک کی مالی حالت کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید ترمیم کی جا سکتی
مزید پڑھیں :بجلی صارفین ہو جا ئیں تیار، اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان
ہے،۔پیکج کے تحت شہید پولیس اہلکار کے لواحقین کو 10 ملین روپے نقد امداد اور 13.5 ملین روپے ہاؤسنگ الاؤنس کے علاوہ مفت تعلیم اور علاج معالجہ بھی دیا جائے گا۔شہید کسٹم انسپکٹر کے اہل خانہ کو مفت تعلیم اور طبی سہولیات کے ساتھ 15 ملین روپے نقد اور 25 ملین ہاؤسنگ الاؤنس دیا جائے گا۔اس پیکج کا اطلاق سویلین حکام، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی ہوگا۔
مزید پڑھیں :یہ جیب کتروں کی حکومت ہے ،عمر ایوب