اہم خبریں

بجلی صارفین ہو جا ئیں تیار، اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )بجلی صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالے جانے کا امکان ،بجلی فی یونٹ 2 روپے 94 پیسے تک مہنگی ہونے کا خدشہ،سی پی اے کی ایک ماہ کیلئے ایف سی اے کی مد میں اضافے کی درخواست ،اضافہ ماہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا،نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست پر کل سماعت کرے گی، درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں ہائیڈل سے

مزید پڑھیں :منی لانڈرنگ کرنے والوں سے حساب لیں گے،علی امین گنڈاپور

27.63 فیصد بجلی پیدا کی گئی، کوئلے سے 10.74 فیصد، ایل این جی سے 20.67 فیصد پیداوار ہوئی، مارچ میں نیوکلیئر سے 25.79 فیصد بجلی پیدا کی گئی، ونڈ سے 2.55 فیصد، سولر سے 1.37 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مارچ میں بجلی پیداوار پر تقریبا 73 ارب روپے لاگت آئی۔

مزید پڑھیں :یہ جیب کتروں کی حکومت ہے ،عمر ایوب

متعلقہ خبریں