اہم خبریں

گھوٹکی : مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، پولیس اہلکار شہید، 2 اغوا، اسلحہ لیکر فرار

گھوٹکی (نیوزڈیسک)گھوٹگی میں مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ مسلح افراد نے دو اہلکاروںکو سرکاری اسلحہ سمیت اغواء کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوکی پر حملے کے بعد اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، اور دو اہلکاروں کو اغواء کیا گیا۔
مودی حکومت پر مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ہوا دینے کا الزام عائد
جیکب آباد میں ڈاکوؤں نے ایک روز میں تین افراد کو اغواء کرلیا۔ رواں ماہ اغوا ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی۔جن تین افراد کو اغوا کیا گیا ان میں عامر سرکی، خادم حسین سرکی اور بابو پھوڑ شامل ہیں۔مغویوں کی بازیابی کیلئے پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کردی گئی۔

دوسری جانب مغویوں کے رشتے داروں نے سندھ بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر دھرنا دے کر ٹریفک معطل کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم تاوان کی رقم کہاں سے لائیں، پولیس مغویوں کو بازیاب کروائے۔پولیس کی جانب سے ایک مغوی کو بازیاب کرانے کی دعویٰ کیا گیا

متعلقہ خبریں