اسلام آباد(نیوزڈیسک)نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB) اور انسانی حقوق کی وزارت (MoHR) نے مختلف معذور بچوں کے والدین کیلئے ایک آن لائن ایپ شروع کرنے کا فیصلہ ہوگیا تاکہ وہ اپنے اردگرد کی دنیا سے منسلک ہوں۔
23 مزید پڑھیں :اپریل 2024 کاگلابی چاند ہماری زندگیوں پر کیا اثر ڈالے گا؟
تفصیلات کے مطابق نیشنل آئی ٹی بورڈ تقریباً 30ہزارسکولوں سے باہر معذور بچوں کو تعلیمی دھارے میں لا رہا ہے۔یہ ان کی رہائشگاہ کے قریب موزوں تعلیمی اداروں کے انتخاب میں ان کی مدد کرے گا تاکہ وہ متعلقہ مرکز تک جسمانی رسائی کے بغیر آن لائن درخواست دے سکیں۔
ایپ لوگوں اور والدین کو ڈی جی ایس ای کے مراکز اور اداروں کیساتھ ایف ڈی ای اسکولوں میں جامع تعلیم کیلئے دستیاب خدمات اور سہولیات کے بارے میں آگاہ کرے گی۔گزشتہ سال، کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے شہر بھر میں معذور شہریوں کیلئے چار پارکس قائم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ۔
اس فیصلے کا اعلان کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایکس پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کیا، جو پہلے ٹوئٹر تھا۔ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز (DEPD) کے دفتر میں ہونے والی ایک میٹنگ کے دوران، میئر کراچی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے KMC کے معذور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مجوزہ پارکوں کی ملکیت ڈی ای پی ڈی کو منتقل کر دی جائے گی، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ مکمل طور پر قابل رسائی جگہوں میں تبدیل ہو جائیں۔