اہم خبریں

رضوان نے بابر اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ،ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 3000 رنز

راولپنڈی( نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے تیز ترین 3000 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھیں : شدید گرمی کی لہر ،دور درشن کی اینکرلائیو خبریں پڑھتے بے ہوش ہوگئی
محمد رضوان نے 79ویں اننگز میں تیز ترین رنز بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل پاکستان کے کپتان بابر اعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی دونوں نے اپنی 81ویں اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مین ان گرین نے 91 رنز کا ہدف 12ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ کے بلے باز پاکستان کے تجربہ کار باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور ان کی وکٹیں گرتی رہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے چیپ مین 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر، ابرار اور شاداب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں صائم ایوب 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اسی طرح بابر اعظم اور عثمان خان بھی اسکور کارڈ پر بڑا ٹوٹل ڈالنے میں ناکام رہے۔ تاہم محمد رضوان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔پاکستان کو 5 میچوں کی سیریز میں اب ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں