قلعہ عبداللہ(نیوزڈیسک)مولانا فضل الرحمان نے قلعہ عبداللہ کے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قلعہ عبداللہ میں صاف نظر آرہا ہے کہ آپ نے دھاندلی کا پروگرام بنا رکھا ہے اس قسم کے ایکشن کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایکشن میں خدشات ہیں جس کی وجہ سے ہم نے قلعہ عبداللہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
قائد جمعیت علمائے اسلام ف کا مزید کہنا تھا کہ اب عوام براہ راست اسمبلی لگائیں گے ، وقت آگیا ہے کہ مجرم کو مجرم کہنا پڑے گا۔ کیونکہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنایا جارہا ہے ملک کو غلط پالیسوں پر ڈال دیا گیا ہے ملک کو جمہوریت کیلئے حاصل کیا گیا تو جمہوریت کہیں نظر نہیں آرہی ، ملک کو خوشحالی کیئے حاصل کیا گیا مگر آج خوشحالی کہیں نظر نہیں آرہی ،75 سال کے دوران تمام مسائل کی زمہ دار اسٹبلشمنٹ ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو سپورٹ فراہم کرنے والے ممالک پر پابندیاں عائد
غزہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج دنیا میں ایک فساد مچا ہوا ہے، امریکا جمہوریت کی بات کرتا ہے مگر ہمارے ملک میں آمریت کو سپورٹ کرتا ہے امریکا ساری دنیا میں انسانی حقوق کی بات کرتاہے مگر 20 سال تک افغانوں کا خون بہایا،امریکا نے عراق میں بے گناہ مسلمانوں کا خون بہایا پھر بھی انسانی حقوق کا علم بردار ہے ۔ اسرائیل کو فلسطینیوں کا خون بہائے کیلئے اسلحہ دیتے ہو مگر افغانستان میں انسانی حقوق کی بات کرتے ہو۔ غزہ میں 40 ہزار افراد شہید کئے گئے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔