اہم خبریں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں نظر آئیں گی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )معروف نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ میں نظر آئیں گی جو جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی سےسیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی
تفصیلات کے مطابق بھارتی مصنفہ میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ اس سیریز میں میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی کی جدوجہد کو دکھایا جائے گا۔

ویب سیریز ان مسلم نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کی کہانی سے متعلق ہے جو برطانیہ میں رہ کر بہت سے مسائل کا سامنا کر رہی ہیں اور پھر میوزک انڈسٹری میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔تاہم اس ویب سیریز کی ڈائریکٹر ندا منظور ہیں۔ ویب سیریز کا دوسرا سیزن 30 مئی کو ریلیز ہوگا۔واضح رہے کہ اس ویب سیریز کا پہلا سیزن 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں