اسلام آباد ( اے بی ای ن نیوز )اسلا م آباد ہائیکورٹ کا 2ہفتوں میں آئی جی کی تعیناتی کاحکم،سڑک حادثے میں شہری کی ہلاکت کے کیس میں چیف جسٹس نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو روسٹرم پر طلب کرلیا،استفسار کیا اب تک آئی جی اسلام آباد کیوں نہیں تعینات ہوا،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا آئی جی کی تعیناتی ایک نوٹیفکیشن ہوا تھا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے آپ کو اورمجھے معلوم ہے آئی جی
مزید پڑھیں :ملک کودانشمندی اورپختگی کی ضرورت ہے،صدرمملکت
کیوں نہیں آرہا، ویسے تو اسلام آباد کاکوئی پرسان حال نہیں،اس محکمے کو ختم کردیں پھر سکون ہوجائے گا، یا پھر جوکچھ بلوچستان میں ہورہاہے یہاں بھی ہونے دیں،عدالت کی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 2ہفتوں میں آئی جی کی تعیناتی کی رپورٹ دینے کی ہدایت،ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود2سال سے مقدمے کی تفتیش مکمل نہ ہونے پرعدالت کا پولیس حکام پر اظہار برہمی، تفتیشی افسر کو جیل بھیجنے کا عندیہ ،2ہفتوں میں رپورٹ طلب