اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) ن لیگ کے راہنما راناثنااللہ نے کہا ہے کہ سیاست دان اس ملک میں کمزورہیں،وہی ان حالات کےذمہ دارہیں،2018میں جیسےبھی الیکشن ہوئےاپوزیشن ساتھ بیٹھنےکوتیارہوگئی،شہبازشریف اوربلاول بھٹونےکہا ہم ملک کیلئےپی ٹی آئی کیساتھ بیٹھنےکوتیارہیں،بانی پی ٹی آئی نےکہامیں تم لوگوں کوجیل میں ڈالوں گا،ایک سیاستدان دوسرےسیاستدانوں کوجیل
مزید پڑھیں :میرے پاس کوئی ثبوت نہیں دھرنا کس کے کہنے پر کرایاگیاتھا، شاہد خاقان عباسی
بھیجنےکیلئےبضدتھا،سیاستدان آج بھی شکوہ کررہے ہیں ملک میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے،2018میں ہم جب مطالبات کرتےتھے تومذاق اڑایاجاتاتھا،جوباتیں2018میں ہم کررہےتھے آج پی ٹی آئی والےکررہےہیں،میں آج بھی سمجھتاہوں اس معاملےکےحوالےسےہمیں بیٹھناچاہیے،جب تک بیٹھ کراس مسئلے کوحل نہیں کرتےتوکون سی جمہوریت یاالیکشن،ادارےاتنےمضبوط ہونےچاہئیں کوئی
مزید پڑھیں :بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
انہیں کچھ کہےبھی تومرعوب نہ ہوں،مسائل کےحل کیلئےتمام سیاسی قیادت کوبیٹھ کربات کرناہوگی،نواز،زرداری،بانی پی ٹی آئی،بلوچ لیڈرشپ،فضل الرحمان،ایم کیوایم ساتھ بیٹھیں،یہ سب ساتھ بیٹھ گئےتوباقی سب مسائل حل ہوسکتےہیں،زیادہ بہتربات یہ ہوگی کہ پہلے آگےچلیں پھرماضی کاحساب کریں،سب سےپہلے25کروڑعوام کامستقبل محفوظ کریں،فیض آباددھرنےپرٹروتھ کمیشن بنالیں حقیقت سامنےآجائےگی۔
مزید پڑھیں :دبئی ،شدید بارش کے باعث پاکستان کا قونصل خانہ آج بھی بند















