لاہور(نیوزڈیسک)سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور ایک بار پھر سیاسی طور پر متحرک ہوگئے۔چوہدری سرور نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا لازم ہے، یہ وقت سیاست کا نہیں ریاست کو بچانے کا ہے۔چوہدری سرور نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت حسین پاکستانی سیاست میں مفاہمت کی علامت ہیں۔