لاہور(نیوز ڈیسک )متحدہ نان بائی روٹی ایسوسی ایشن نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کو مسترد کردیا۔بیکرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب روٹی کی قیمت 20 روپے رکھی گئی تھی تو 20 کلو آٹے کا تھیلا 2100 روپے کا تھا۔
مزید پڑھیں :پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی ٹیم کا نیاکوچ مقرر کردیا
سب سے پہلے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور جرمانے کا نوٹیفکیشن ہونا چاہیے تھا۔صدر نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت گیس اور بجلی پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی، نان بائی مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) استعمال کرتی ہے، روٹی کی قیمت کیسے کم کی جائے۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی، تندور پر روٹی اب بھی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے اور روٹی 16 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد نہیں ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی کی قیمت 15 روپے اور نان کی قیمت 20 روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔