نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کاعندیہ دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا۔
مزید پڑھیں :عمرہ ویزہ پر ملازمت کے متلاشیوں کو سعودی عرب کی وارننگ
نیپرا کے مطابق بجلی کی طلب میں مسلسل کمی سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا کہ فروری کے دوران بجلی کی طلب میں مجموعی طور پر 12 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے،

سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ طلب میں مسلسل کمی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔نیپرا نے وزارت بجلی اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) سے کہا ہے کہ وہ کمرشل بنیادوں پر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی کے نرخوں میں 60 فیصد کیپٹیشن ادائیگیوں کے ساتھ تجویز پیش کریں جو کہ بین الاقوامی معیارات سے کہیں زیادہ ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ سی پی پی اے صلاحیت کی ادائیگی کو کم کرنے پر بھی کام کرے جس کی موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 2.75 روپے فی یونٹ ہے۔