اہم خبریں

نکاح کیس: مانیکا کے وکیل کے آنے تک سماعت ملتوی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پیر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی غیر قانونی شادی کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت خاور مانیکا کے وکیل کی آمد تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں :پاکستان میں آج سونے کی قیمت ، 15 اپریل 2024
سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے عدت کے دوران نکاح میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کی۔

فاضل وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سینئر وکیل راستے میں ہیں، 10 بجے تک ان کا انتظار کریں۔جج شاہ رخ ارجمند نے معاون وکیل سے پوچھا کہ آپ کس کی طرف ہیں؟ جس پر وکیل صفائی نے جواب دیا کہ میں اپیل کنندہ کی جانب سے پیش ہوا ہوں۔

سیشن جج شاہ رخ نے استفسار کیا کہ شکایت کنندہ کی طرف سے کون آیا ہے۔اس موقع پر شکایت کنندہ خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ اگر کوئی پیش نہ ہوا تو آج ہی فیصلہ کریں گے۔

مانیکا کے وکیل راجہ رضوان عباسی کی جانب سے جونیئر وکیل پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ چونکہ رضوان عباسی سپریم کورٹ میں مصروف ہیں اس لیے عدالت اپیلوں کی سماعت کے لیے 11:30 بجے کا وقت مقرر کرے۔سیشن جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ پہلے ہی وارننگ دے چکے ہیں، آج رضوان عباسی نہ آئے تو فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں