کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ریلوے نے گرمیوں کا ٹائم ٹیبل تیا رکرلیاہے۔15اپریل سے نافذ نئے ٹائم ٹیبل میں متعدد ٹرینوں کی روانگی کے اوقات تبدیل کیے گئے ہیں جن میں عوام ایکسپریس، ملت ایکسپریس، زکریاایکسپریس، فریدایکسپریس ، پاکستان ایکسپریس ،غوری ایکسپریس، راوی، لاثانی، مہر ایکسپریس، چناب ایکسپریس شامل ہیں،علاوہ ازیںمیانوالی، نارووال، موہونجودڑو اور شاہین پسنجر کے اوقات بھی تبدیل کیے گئے ہیں
،نئے ٹائم ٹیبل میں ہزارہ ایکسپریس کو ڈہرکی، عبد الحکیم اور بلدھیر،عوام ایکسپریس گولڑہ شریف ،جعفر ایکسپریس کو لودھراں ،رحمان باباایکسپریس کو سیٹھارجہ اور خانیوال اورکوہاٹ ایکسپریس گمبٹ پر سٹاپ دیا گیاہے۔