کراچی (نیوزڈیسک)وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم لیڈرشپ سینئرسیاستدان ہے ، لیکن سستی شہرت کیلئے بیان بازی کر رہی ہے، آئی جی سندھ کو کچے میں بھیج دیا،وہ آج گھوٹکی میں ہی موجود ہیں، وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ کراچی کے لوگ خوشحالی سے زندگی بسر کر رہے ہیں شہر میں حالات بہتر اور لوگ گھوم پھر رہے ہیں۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ن لیگی منحرف رہنمائوں کا شاہد خاقان عباسی سے رابطہ ، پارٹی میں شمولیت کا عندیہ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ایم کیو ایم لیڈرشپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن یہ لوگ سستی شہرت کی وجہ سے ایسے بیان دے رہے ہیں، ایم کیو ایم دور کے کرائم ریٹ اور آج کے کرائم میں واضح فرق نظر آئے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ فوج کو جنگی حالات میں بلایا جاتا ہے، جب بھی اس ملک کو فوج کی ضرورت ہو فوج حاضر ہوتی ہے، سماجی معاملات میں فوج کو نہیں لایا جاتا