اہم خبریں

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی

اسلام ّآباد( نیوز ڈیسک) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بچیوں کیلئے قائم دار عالی بن ابی طالب میں یتیم بچوں کےساتش عید منائی ، دار علی
مزید پڑھیں:کراچی ،ریٹائرڈ ایس ایس پی کی رہائش گاہ پر ڈکیتی

بن ابی طالب پہنچنے پر ادارے کے حکام نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کا استقبال کیا ۔دورے کو دوران پاکستان میں تعینات سعودی سفیرنواف سعید الملکی بھی انکے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن

عبدالکریم العیسیٰ نے رابطہ عالم اسلامی کے کمپلیکس میں نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا، بعدازاں وہ ادارے میں زیر تعلیم اور رہائش پذیریتیم بچوں کے ساتھ ملے۔ انہوںنے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور عیدی بھی تقسیم کی۔ اس دوران انہوں نے بچوں سے حال احوال بھی پوچھا اور مختلف سوالات بھی کئے، سیکرٹری جنرل نے یتیم بچوں کے ساتھ مل کر کچھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں