اہم خبریں

اگلے ہفتے ڈالرآنا شروع ہوجائینگے ،آپ بندوبست کرلیں تو اعتراض نہیں ، گورنر اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اگلے ہفتےسے ملک میں ڈالرز آنا شروع ہو جائیں گے،اگر آپ ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایف پی سی سی آئی میں خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ اب زرِمبادلہ ذخائر بڑھنا شروع ہوں گے، ہمیں کاروبار کو سہولت دینی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے سبب اقدامات کرنے پڑے، ہماری امپورٹس کم ہوئی ہیں، 33 ہزار ایل سیز کے کیسز کلیئر کیے ہیں، ایل سی کو جانچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوراک، ادویات اور تیل کو ترجیح میں رکھیں، ایکسپورٹ کے لیے امپورٹ مال کو ترجیح دی ہے، زرعی شعبے کے لیے امپورٹ میں سہولت پیدا کر رہے ہیں ، اگر امپورٹرز ڈالر کا بندوبست کرتے ہیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہو گا، ایکسپورٹرز کو اپنے ڈالرز سے امپورٹ کا بندوبست کرنے کی اجازت ہے۔ صعنت کاروں کا کہنا تھا کہ اُتنے کا مال نہیں جتنا اُس پر جرمانہ ہو گیا، ہمیں ڈالر فراہم کیے جائیں ،ایک صنعت کار اکیلا نہیں ہزاروں ملازمین کو ساتھ لے کر چل ررہا ہوتا ہے ، گورنر اسٹیٹ بینک کی ایف پی سی سی آئی آمد پر صنعتکار گفتگو میں رو پڑے۔

متعلقہ خبریں