اہم خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آباد(نیو زڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور اسلام کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی ہیں۔
مزید پڑھیں:صدر مملکت نےسینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا

الصفا محل پہنچنے پر شہباز شریف اور ان کے وفد کا سعودی حکام نے استقبال کیا۔شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور دیگر حکام نے بھی عمرہ کی سعادت حاصل کی۔انہوں نے سعودی فرمانروا محمد بن سلمان کے ساتھ نماز ادا کی۔

وہ آج (پیر کو) قیام اللیل اور دعا میں بھی شرکت کریں گے۔قبل ازیں شہباز شریف نے سعودی فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ افطار کی دعوت میں بھی شرکت کی۔ محمد بن سلمان نے شہباز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں افطاری دی۔

متعلقہ خبریں