اہم خبریں

بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، وزیر دفاع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے بیان پر نے کہاہے کہ بھارت الیکشن کے چکر میں ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسے خمیازہ بھگتنا پڑے، کوئی حماقت کی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ چند سال قبل بھارت نے پاکستان میں کارروائی تو کیا انجام ہوا، ہم نے بھارت کا جہاز گرایا، پائلٹ کو خیرات میں واپس کیا، دوبارہ ایسی کوشش کی تو وہی جواب دیں گے جو پہلے دیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت ہمسایہ ممالک کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کرتا ہے، بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ براہ راست حملہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ راج ناتھ الیکشن مہم کی وجہ سے بڑھکیں مار رہے ہیں، الیکشن کے چکر میں بھارت ایسی حرکت نہ کر بیٹھے جس کا اسےخمیازہ بھگتنا پڑے۔

متعلقہ خبریں