اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایف بی آر کے تمام افسران / اہلکاروں پر ممبران سمیت کسی بھی معاملے پر میڈیا پرسنز (پرنٹ اور الیکٹرانک)سے بات چیت کرنے پر سخت پابندی عائد کردی ۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے پابندی فوری طور پر نافذ کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،8 دہشت گرد ہلاک
ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر ممبران اور ڈائریکٹر جنرلز کو جاری ہدایات کے مطابق، یہ دیکھا گیا ہے کہ افسران میں مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر میڈیا پرسنز (پرنٹ/الیکٹرانک) سے بات چیت کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا، یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ، ترجمان ایف بی آر کے علاوہ کسی بھی افسر / اہلکار کو کسی بھی معاملے پر میڈیا سے بات چیت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی.
“نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے۔ ایف بی آر نے مزید کہا کہ سرکاری ترجمان کے علاوہ ایف بی آر کی کارکردگی اور پالیسی فیصلوں کے حوالے سے کسی بھی افسر/ اہلکار کو سوشل میڈیا خاص طور پر ٹویٹر ہینڈلز کو ذاتی سطح پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔