اہم خبریں

بدتر معاشی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ بھی بیٹھ گئی، سرمایہ کاروں کے 200 ارب روپے ڈوب گئے

کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان کی معاشی صورتحال دگر گوں، ملکی معیشت کی بدترین صورتحال ، مانیٹری پالیسی شرح سود میں اضافے کے باع اسٹاک مارکیٹ میں اڑھائی سال بعد شدید مندی دیکھنے کو ملی ۔ ۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 27 جولائی 2020ء کی کم ترین سطح پر آگیا اور 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا جب کہ مجموعی طور پر 2460 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب 83 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں اور سرمایہ کاروں کے 1 کھرب 99 ارب 30 کروڑ 72 لاکھ 32 ہزار 503 روپے ڈوب گئے۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1378.54 پوائنٹس کی کمی سے 38342.21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا اور کے ایس ای 30 انڈیکس 565.61 پوائنٹس کی کمی سے 14080.47 کی سطح پر بند ہوا۔اس کے علاوہ کے ایم آئی 30 انڈیکس 3132.34پوائنٹس کی کمی سے 64821.48 اور پی ایس ایکس کے ایم آئی انڈیکس 616.14پوائنٹس کی کمی سے 18813.53 پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں