لاہور( نیوز ڈیسک )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے عید الفطر کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین کے مطابق پاکستان بھر کے پرائیویٹ سکولز
مزید پڑھیں:عدالت کا زین قریشی کو پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم
اور کالجز 10 اپریل سے 14 اپریل تک عید الفطر کی چھٹیاں منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے عید الفطر کے بعد پیر 15 اپریل 2024 سے باقاعدہ کام شروع کر دیں گے۔اس سے قبل، وفاقی حکومت نے ہفتے میں پانچ اور چھ
کام کے دن رکھنے والے دفاتر کے لیے عیدالفطر کے لیے تین دن اور چار دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ پانچ روزہ ورک ہفتہ کے بعد دفاتر 10 اپریل بروز بدھ سے جمعہ 12 اپریل تک تعطیلات کے
لیے بند رہیں گے۔اسی طرح، چھ دن کے کام کے ہفتے میں کام کرنے والے دفاتر کے لیے، بدھ، 10 اپریل، ہفتہ، 13
اپریل تک تعطیلات طے کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سال ملک بھر میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کی بنیاد پر 10 یا 11 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔