راولپنڈی(نیوز ڈیسک ) شہر میں ناقص خوراک کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جمعرات کے روزراجہ بازار میں واقع باجوڑ ٹاور میں ایک جوس آؤٹ لیٹ پر چھاپہ مارا۔چھاپے کے دورانپنجاب فوڈ اتھارٹی نے تقریباً 1000 لیٹر غیر معیاری
مزید پڑھیں:ایف بی آر کاپاکستان آنر کارڈ سکیم متعارف کرانے کا اعلان
جوس ضبط کر کے تلف کر دیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ملنے والی خفیہ اطلاع کے بعد کی گئی۔معائنے پر پتہ چلا کہ جو جوس فروخت کیا جا رہا ہے وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتا اور صارفین کی صحت کے لیے مضر
ہے۔ فوڈ اتھارٹی نے سارا سٹاک تلف کر دیا۔اسی طرح جھنگ میں پی ایف اے نے فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی دودھ تلف کر دیا۔ذرائع کے مطابق جعلی دودھ اور دیگر اشیاء ضبط کر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل
(ڈی جی) پی ایف اے کے مطابق جعلی دودھ کا پاؤڈر پانی، تیل اور دیگر کیمیکلز سے تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی نے کہا کہ وہ ملک کے اندر خالص دودھ کر فراہمی کیلئے بین الاقوامی طرز کی پالیسی لانے کی کوشش کررہےہیں۔