اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعرات کو سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای
مزید پڑھیں:کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف احتجاج
سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سمن رفعت امتیاز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رہنما شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی
درخواست پر سماعت کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر رفیع مقصود نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے مارچ میں شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سفارش کی تھی کیونکہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کے نیب کیس میں ملزم نہیں
ہیں۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے 27 مارچ کو خط لکھ کر وزیراعظم کو بھی آگاہ کیا۔جسٹس سمن رفعت امتیاز نے ریمارکس دیے کہ کابینہ کے پاس بہت کام ہیں، ہمیں کرنے دیں۔ عدالت نے شیریں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا
حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔خیال رہے کہ یکم دسمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔