کراچی(نیوز ڈیسک )اسٹریٹ کرائمز کے خلاف کراچی کے علاقے جمالی پل پر علاقہ مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔تفصیلات
مزید پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات4 اپریل 2024 آپ کیلئے کیسا رہے گا ؟؟
کے مطابق کراچی میں اس احتجاج کے دوران شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ احتجاج کے باعث ٹریفک بری
طرح بلاک ہوگئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی سے حیدرآباد تک ٹریفک کے لیے دو رویہ سڑک سروس روڈ پر احتجاج کے باعث چل رہی ہے۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کے احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جمالی پل کے نیچے
منتقل کی جارہی ہے۔تاہم پولیس نے مظاہرین سے ٹیبل ٹاک کا سلسلہ جاری رکھا تاکہ وہ احتجاج کرنا چھوڑ دیں اور شہریوں کے لیے ٹریفک معمول پر رہے۔