سندھ(نیوزڈیسک)وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے کہا ہے کہ پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم سندھ نے کہاکہ اگست 2023 میں ٹیچرز بھرتی پر عائد پابندی کو کابینہ نے ختم کر دیا ہے،اسکول ٹیچرز بھرتی کا عمل عید کے بعد شروع ہوگا۔
مزیدپڑھیں:لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کے ججز کو بھی مشکو ک خط مو صول
سردار شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوالیفائی کرنے والے امیدوار اپنی دستاویزات تیار رکھیں، عید کے بعد بھرتیوں کا اعلان ہو تو متعلقہ ڈی ای او کے پاس دستاویزات جمع کرائیں۔