سیالکوٹ(نیوزڈیسک) سیالکوٹ ایئرپورٹ 13 روز کیلئے ہر قسم کی ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کیلئے بند کردیا۔سیالکوٹ ایئرپورٹ کے منیجر نے بتایا کہ ایئرپورٹ 6 مئی سے 18 مئی تک بند رہے گا۔
اس سے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی سترہ پروازیں رمضان میں مسافروں کے کم لوڈ کے باعث منسوخ کردی گئی تھیں۔پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی شام 4 بجے کی پرواز پی کے 368 منسوخ کر دی گئی جب کہ نجی ایئر لائن کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز منسوخ کر دی گئی۔















