لاہور(نیوزڈیسک)والٹن ائیر پورٹ لاہور کی خلاف قانون اراضی کی فروخت ، ائیرکرافٹ آنرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزیر شہری ہوابازی کو خط لکھ دیا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ والٹن ائیر پورٹ کی اراضی کا تخمینہ 350 ارب روپے لگایا گیا تھا۔
ائیر پورٹ اراضی خلاف قانون 50 ارب میں فروخت کی گئی ۔خط میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ائیر پورٹ انتظامیہ کو 50 ارب میں سے صرف 1 ارب موصول ہوئے۔ باقی بھاری رقم کہاں گئی فوری تحقیقات کروائی جائیں۔
لینڈ مافیا نے ایوی ایشن افسران کی ملی بھگت سے تباہ قومی اثاثے کوکر دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ والٹن ائیرپورٹ پاکستان میں جنرل ایوی ایشن کا مرکز تھا۔ والٹن ائیر پورٹ 1947 میں قائداعظم بھی اپنے سفر کیلئے استعمال کرتے رہے۔ لاہور ائیر پورٹ کی اراضی فروخت میں گھپلوں کا معاملہ نیب کو بھجوایا جائے۔