نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا

ویلنگٹن(نیز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے
مزید پڑھیں:پاکستان اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کمیشن کا چیئرمین منتخب

مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم ریچن رویندرا اور کین ولیمسن جیسے ٹاپ کرکٹرز کے بغیر پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ مائیکل بریسویل کو پہلی بار سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔دورہ پاکستان کے لیے کیوی اسکواڈ میں کپتان کے علاوہ

مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیمپیئن، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لسٹر، کول مائک کونچی اور دیگر شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، کیوی ٹیم 12 اپریل کو پاکستان آئے گی۔ انڈین پریمیئر لیگ

(آئی پی ایل) اور کاؤنٹی کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے 9 کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ ٹم ساؤتھی کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت دورہ پاکستان کے لیے آرام دیا گیا ہے۔