اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید الفطر کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے گرینڈ الائنس بنانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے ہاتھ ملا لیا ہے۔محمود اچکزئی کی قیادت میں اتحاد ہم خیال اپوزیشن جماعتوں پر
مزید پڑھیں:ججز خط،سپریم کورٹ کا لارجر بیچ ازخود نوٹس کیس پر آج سماعت کرے گا
مشتمل ہوگامحمود اچکزئی چند روز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں اتحاد میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان پہلے ہی حکومت
کے خلاف احتجاج کی کال دے چکے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ اچکزئی کی قیادت میں پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ف) دونوں مشترکہ طور پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کریں گے۔ذرائع کے مطابق نو تشکیل شدہ
اپوزیشن اتحاد جس میں سنی اتحاد کونسل، پختونخوا ملی عوامی پارٹی مجلس وحدت المسلمین اور بلوچستان نیشنل پارٹی بھی شامل ہیں، پہلا اجلاس منعقد کرے گی۔ 14 اپریل کو کوئٹہ میں مشترکہ عوامی اجتماعجماعت اسلامی (جے آئی) نے بھی اپوزیشن اتحاد میں شامل ہونے کا عندیہ دیا کیونکہ اس کے لیاقت بلوچ نے کہا کہ ان کی جماعت مجلس شوریٰ کی منظوری کے بعد حتمی اعلان کرے گی۔