Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

لیہ،اعتکاف میں بیٹھا چوری کی واردات کا ملزم پولیس نے دھرلیا

لیہ(نیوزڈیسک)لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کیے گئے 12 سوٹ بھی برآمد کرلیے گئے

تفصیلات کے مطابق پولیس نے منگل کو بتایاکہ لیہ میں چوری کی واردات میں ملوث اعتکاف میں بیٹھے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ساتھ مل کر 2 روز قبل موتی بازار میں درزی کی دکان میں چوری کی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھاکہ ملزم سے درزی کی دکان سے چوری کیے گئے 12 سوٹ برآمد کرلیے گئے ہیں۔