اہم خبریں

’’ستھرا پنجاب مہم‘‘کے تحت لاہور میں ایک لاکھ 30ہزارٹن فضلہ تلف کردیاگیا

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) نے شہر کے مختلف علاقوں سے اکٹھا گیا گیا 130,000 ٹن فضلہ تلف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ’’ستھرا پنجاب مہم‘‘ کےتحت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ایل ڈبلیو ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بابر صاحب دین نے کہاکہ تقریباً 400 کھلی جگہوں سے 25,000 ٹن فضلہ اکٹھاکیا۔

سی ای او نے بتایا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیموں نے شہر کے 245 پوائنٹس سے تعمیراتی ملبہ ہٹانے کے علاوہ گرین بیلٹس اور دیگر علاقوں سے فضلہ جمع کیا۔

مزیدپڑھیں:لاہور میں خواتین رائیڈرز بھی فوڈ ڈلیوری کیلئے میدان میں آگئیں

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ تک جاری رہنے والی مہم میں 16,000 کلومیٹر کی مکینیکل سویپنگ اور 1,100 کلومیٹر سڑکوں کی مکینیکل واشنگ بھی مکمل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 432 چالان جاری کیے گئے ، 900,000 روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے جبکہ 77 ایف آئی آر درج کی گئیں اور
300 سے زائد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

سی ای او نے کہا کہ لاہور کی 274 یونین کونسلوں میں سے 268 نے اس مہم میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

انہوں نے کہاکہ ہم شہریوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صفائی کی جاری کوششوں کی حمایت کریں اور ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139 یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صفائی سے متعلق شکایت کی صورت میں مطلع کریں۔

انہوں نے کہاایل ڈبلیو ایم سی کی ٹیم نے مہم کے آخری دن لاہور کی تمام 21 دیہی یوسیز پر توجہ مرکوز کی۔

مزید برآں سراج پارک، پراچہ کالونی، اور شاہدرہ اور نشتر ٹاؤن کے سعید پارک میں مکینیکل کام جاری ہے۔

کمہان، اٹاری سروبہ، یوحنا آباد، دلو خورد، اور آشیانہ روڈ جیسے علاقوںپر خصوصی توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر کرنے کے لیے باگڑیاں، ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن میں مکینیکل سویپنگ کا کام بھی کیا گیا۔

متعلقہ خبریں