اہم خبریں

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، تمام مسافر محفوظ

اسلام آباد( نیوز ڈیسک )اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرایا، طیارے
مزید پڑھیں:مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اعتکاف کا آغاز

میں موجود تمام مسافرمحفوظ رہے جبکہ پی ائی اے حکام کے مطابق اگلی پروازسے مسافروں کو کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔پی آئی اے حکام کے مطابق قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 325 سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، پرندہ ٹکرانے سے

طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے۔پرواز کو حفاظتی اقدامات کے پیش نظر بحفاطت اسلام آباد اتار لیا گیا، طیارے کو جزوی

نقصان پہنچا جس کے بعد متبادل طیارے کا بندوبست کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے حکام نے مزید بتایا کہ تمام مسافروں کو اگلی پرواز ساڑھے 12 بجے لے کر کوئٹہ روانہ ہو گی۔

متعلقہ خبریں