گلگت بلتستان (نیوز ڈیسک )وزارت داخلہ کی جانب سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان ٹی ٹی پی کے جاری کردہ
مزید پڑھیں:عیدالفطر 2024 : پنجاب کے سکولوں میں نو چھٹیوں کا اعلان
تھریٹ الرٹ کے بعد گلگت بلتستان بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کی جانب سے ممکنہ حملوں کے حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے خطے کی حکومت کو
سیکورٹی میں اضافہ کرنے کا کہا ہے۔اجلاسوں کے دوران گلگت بلتستان کے حساس مقامات اور ریجن کے داخلی راستوں پر چیکنگ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،خواتین پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کو بھی ریجن میں تعینات
کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔جبکہ پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی کی طرف سے بھی سیکورٹی خطرات کے حوالے سے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے آئی جیز کو خط ارسال کیا گیا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے
مبینہ طور پر 19 اور 21 رمضان کے درمیان حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔