پاکستان میں آج بروز اتوار31مارچ 2024 موسم کی تازہ اپ ڈیٹ

گزشتہ رات تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔

اتوار کے روز خیبر پختونخوا پنجاب، اسلام آباد ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری کی توقع۔ جبکہ بالائی خیبر پختونحوا ، خطہ
پوٹھوہاراور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں آج اتوار 31 مارچ، 2024 سونے کے ریٹ

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا،شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور پنجاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 70 ، زیریں 48)، پشاور (سٹی 65 ، ایئرپورٹ 34)، چراٹ 64، مالم جبہ 52، سیدو شریف 47، پٹن38 ، باچا خان ایئرپورٹ ، مردان 35، کالام34 ، پاراچنار 32، کاکول 28 ، بالاکوٹ 23،چترال 27، دروش 26،

میرکھانی 16، ڈی آئی خان (سٹی 07 ، ایئرپورٹ 02)، بنوں 07،تخت بھا ئی 01، بلوچستان: سبی 34، کوئٹہ 04،گلگت بلتستان: چلاس 21، استور

16، گوپس 11، گلگت 08، سکردو 06، بونجی 05، بگروٹ03، کشمیر: مظفرآباد (سٹی 39،ایئرپورٹ 34)، گڑھی دوپٹہ 32، کوٹلی04، راولاکوٹ 02،پنجاب: مری 22، سیالکوٹ (سٹی 20 ، ایئرپورٹ 07)، اٹک 19، اسلام آباد (گولڑہ 17، سید پور 11، سٹی 06، بوکرا 05، ایئرپورٹ

03)، راولپنڈی (چکلالہ 16، شمس آباد 07، کچہری 05)، ڈی جی خان15، قصور 10، منڈی بہاؤالدین، نارووال 07، جہلم، خانیوال 06، لیہ ، حافظ آباد 05، او کاڑہ ، منگلا 04، بہاولنگر، خانپور 02، ملتا ن(سٹی ) 01، لاہور( ایئرپورٹ)، بھکر، گجرات اور جھنگ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ

ہوئی۔برفباری (انچ): کالام میں 05 انچ برفباری ریکارڈ ہوئی۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد 39، دادو، مٹھی اور ٹندو جام میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔