اہم خبریں

پرویز الہٰی کو سانس لینے میں دشواری کاسامناکرناپڑرہا ہے،اہلیہ قیصرہ الہٰی

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے کی وجہ سے پرویز الہٰی کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

پرویز الہٰی کی پمز اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقلی کے خلاف ان کی اہلیہ قیصرہ الہٰی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی جیل میں گرنے کی وجہ سے زخمی ہوئے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق پرویز الہٰی کی پسلی کی ہڈیوں میں فریکچرز ہیں، 78 سال کے پرویز الہٰی عارضہ قلب سمیت متعدد امراض میں مبتلا ہیں۔

مزیدپڑھیں:امریکہ کا اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ

قیصرہ الہٰی نے اپنی درخواست میں کہا کہ زخمی ہونے کی وجہ سے پرویز الہٰی کو سانس لینے میں دشواری پیش آرہی ہے، ڈاکٹرز کی ہدایات پر انہیں پمز منتقل کیا گیا تھا جہاں پر وہ زیر علاج تھے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الہٰی کو انتہائی نگہداشت میں مسلسل مانیٹرنگ اور علاج کی ضرورت ہے، حکومت انتقامی کارروائیوں میں سیاسی مخالفین کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھ رہی ہے، پرویز الہٰی کی اسپتال سے جیل منتقلی بدترین انتقامی کارروائی ہے۔

قیصرہ الہٰی نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت نے پمز اسپتال کا دورہ کیا، پرویز الہٰی کے اسپتال میں داخل ہونے کا علم ہونے پر وزیر صحت نے برہمی کا اظہار کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرز کی ہدایت کو نظر انداز کرکے پرویز الہٰی کو اسپتال سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں