کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ سے جاپان کے سفیر واڈا مسٹوسیہیرونے ملاقات کی ہے ۔
ملاقات میں جے آئی سی اے پراجیکٹس پر گفتگو کی گئی جبکہ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی صنعت کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
ملاقات میں سکھر میں میٹرولوجیکل ریڈار سسٹم لگانے کی پراجیکٹ پربھی غور کیاگیا۔ جاپان کے سفیر اور وزیراعلیٰ سندھ نے کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں کبڈی بھینس کی افزائش پر پراجیکٹ کی پروگریس پر گفتگوہوئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ موسمی تبدیلی کے پیش نظر زراعی ٹیکنالوجی گائیڈینس پراجیکٹ کی ضرورت ہے۔
مزیدپڑھیں:امریکہ کا اسرائیل کو مزید بم اور جنگی طیارے بھیجنے کا فیصلہ
اجلاس میں جاری ایجوکیشن اور ہیلتھ کے پراجیکٹس پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے جاپان کے ساتھ موسمی تبدیلیوں ، زراعت کی ترقی اور صنعتی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا، اجلاس میں پاکستان ۔جاپان بزنس فورم کو مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ زرعی اجناس جاپان برآمد کی جائیں، آم ، امرود اور دیگر پھل کی مارکیٹ جاپان میں ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ پھلوں کی برآمد کے لیے سندھ حکومت جاپانی سفارتخانے کے ساتھ بیٹھ کا اجناس کے حوالے سے بات کرے گی۔