اہم خبریں

ججز کے خط کا معاملہ ، جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کا معاملہ، وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کی منظوری دیدی ، انکوائری کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔ وزارت قانون کی جانب سے جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی دیگر سینئر جسٹس صاحبان کے نام بھی کمیشن کی سربراہی کیلئے تجویز کیے گئے تھے وزیر اعظم نے جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کے نام کا انتخاب کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
جسٹس ریٹائرڈ تصدق جیلانی کو ججز انکوئری کمیشن کا سربراہ مقرر کر دیا۔ ذرائع کمیشن کے ٹی آر او بھی فوری مرتب کرنے کہ ہدایات جاری کر دی گئیں، ذرائع کمیشن کے ٹی آر او بھی فوری مرتب کرنے کہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں

متعلقہ خبریں