اہم خبریں

پاسپورٹ فراڈ کیس، پی آئی اے ایئرہوسٹس حناثانی کینیڈا میں گرفتار ، ملازمت سے بھی فارغ

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اپنی فلائٹ اٹینڈنٹ حنا ثانی کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے جسے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 سے گرفتار کیا گیا۔ کینیڈا کے امیگریشن حکام نےحنا ثانی سے متعدد پاسپورٹ ضبط کر لیے۔یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ثانی نے کئی اسکینڈلز کی وجہ سے ملک کے فلیگ کیریئر کو تباہ کرنے کی کوشش کی ۔

عملے کے رکن کو، اسی پرواز سے دو دیگر افراد کے ساتھ، ابتدائی طور پر حراست میں لیا گیا تھا لیکن بعد میں تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیاتھا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جلد ہی عملے کے رکن کو معطل کردیا اور کہا کہ کینیڈین کسٹم کی تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یوکرین نے بھارت سے روس جنگ خاتمےکیلئے تعاون مانگ لیا
پی آئی اے کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایئر لائن کینیڈین حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر معطل کریو ممبر کو اضافی محکمانہ اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔عملے کے ارکان کی ہفتے کے آخر میں پاکستان واپسی متوقع ہے۔پی آئی اے کے عملے کے رکن نے پاکستان کا دنیا میں نام بدنام کیا کیونکہ گزشتہ ماہ ایک اور ایئر ہوسٹس مریم رضا کینیڈا میں اچانک غائب ہوگئی تھی۔

متعلقہ خبریں