سوشل میڈیا پر تنقید ،پی ٹی آئی نے محمد افضل خان کا ٹکٹ منسوخ کردیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حلقہ پی پی 93 بھکر میں ضمنی انتخاب کے لیے محمد افضل خان کا ٹکٹ منسوخ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے
مزید پڑھیں:کراچی ، ملازمت کے بہانے خاتون سے زیادتی

اس حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے محمد افضل خان کا ٹکٹ کینسل ہونے کی وجہ بتا دی۔حماد اظہر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے باعث افضل کا ٹکٹ کینسل ہوا۔ پی ٹی آئی کے

بانی عمران خان کو حلقہ پی پی 93 بھکر میں پارٹی ٹکٹ کے حوالے سے سب کی رائے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد افضل خان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ بھکر کے مقامی رہنماؤں کی وجہ سے ہوا

اور قیادت بھی اس کے لیے اصرار کر رہی تھی۔ اب اجتماعی رائے ان کے خلاف ہو گئی ہے اسی لیے عمران خان نے اس حلقے کے اندر ضمنی انتخابات کے لیے کسی شخص کو منتخب کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔