سوات(نیوزڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.9 تھی، اس کا مرکز پاکستان، افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں 71 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جیسا کہ نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے رپورٹ کیا ۔
پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکےجمعرات کو اسلام آباد، پشاور، مردان، کوہاٹ اور ضلع سوات سمیت مختلف شہروں میں ریکٹر اسکیل پر 3عشاریہ 5 کی شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس کے علاوہ مظفرآباد، لوئر دیر اور مالاکنڈ کے شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعۃ المبارک 29مارچ 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟