اہم خبریں

پہلی سہ ماہی نظرثانی معاشی شرح نمو بڑھ کر 2.50 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کی اوسط معاشی شرح نمو 1.75 فیصد رہی۔ حکومت نے نگراں حکومت کے معاشی شرح نمو پر نظرثانی کردی۔

وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی کی زیرصدارت نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی نظرثانی معاشی شرح نمو بڑھ کر 2.50 فیصد ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق نگران حکومت میں پہلی سہ ماہی کی معاشی شرح نمو 2.13 فیصد منظور کی گئی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں معاشی شرح نمو ایک فیصد رہی۔ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں نظرثانی پر صنعتی ترقی مثبت سے منفی ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں صنعتی ترقی منفی 0.24 فیصد رہی۔ نگراں حکومت میں پہلی سہ ماہی کےلیے صنعتی ترقی 2.48 فیصد منظور کی گئی تھی۔ پہلی سہ ماہی میں نظرثانی پر بڑی صنعتوں کی ترقی 0.68 سے منفی 0.87 فیصد ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:عدلیہ کوجومدددرکارہوگی فر اہم کی جائیگی،وزیر اعظم نے یقین دہانی کرادی،خواجہ آصف

اعلامیہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں نظرثانی پر خدمات کے شعبےکی ترقی 0.82 سے بڑھ کر 0.92 فیصد ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں زرعی شعبے کی ترقی 5.06 سے بڑھ کر 8.58 فیصد ہوگئی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زرعی شعبے کی ترقی 5.02 فیصد رہی۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں صنعتی ترقی منفی 0.84 فیصد رہی۔

اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں شعبہ خدمات کی ترقی 0.01 فیصد رہی۔

متعلقہ خبریں