کراچی ( اے بی این نیوز )کراچی کے ڈی آئی جی اظفر مہیسر کے بیٹے نے شہر میں دہشت پھیلا دی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل کراچی ایسٹ کے بیٹے عاشر مہیسر نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا جب اس نے
مزید پڑھیں :ججزکے خط کا معاملہ،تحریک انصاف نےتحقیقات کیلئے قائم انکوائری کمیشن کو مستردکردیا
مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ شروع کردی۔بندوق بردار شخص کے کئی کلپس آن لائن وائرل ہوئے، جن میں اسے صوبائی دارالحکومت میں گولیاں چلاتے ہوئے دکھایا گیا، جس سے امن و امان کی صورتحال
مزید پڑھیں :اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 19پیسے کی کمی
خراب ہوگئی۔، ایک کلپ میں اسے چلتی گاڑی سے سلوو فائر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب وہ بے خوف ہو کر گولیاں چلاتا رہا۔کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ کلپس پرانے ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :نظام عدل کومنہدم کیاگیا تو آئین وقانون کی حیثیت ختم ہوجائےگی،لطیف کھوسہ
عاشر مہیسر نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جدید ترین ہتھیاروں اور مسلح ارکان کے ساتھ اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔پولیس نے بتایا کہ وائرل ویڈیوز کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔غم و غصے اور میڈیا کوریج کے درمیان آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں :تیندوے کا شکار، ویڈیو پوسٹ کرنے پر 250,000 روپے جرمانہ عائد