پشاور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس پہنچ گئے ،وزیراعلیٰ ہائوس آمدپرخیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد سمیت ملک بھر میں زلزلے کے جھٹکے
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس اورچینی حکومت ،عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کررکھا ہے ،چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
انہوں نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے موثر کوآرڈینیشن کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔
محسن نقوی نے کہاکہ پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔ دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے۔ خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔
جبکہ علی امین گنڈا پور نے کہاکہ امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے،اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہاکہ صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے، خیبر پختونخوا خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے۔