اہم خبریں

سولر پینل کا استعمال ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات، نیپرا میں گرما گرم بحث

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بجلی فی یونٹ 5 روپے مہنگی کرنے کی درخواست پرچئیر مین نیپرا وسیم مختار کی صدارت میں سماعت ۔،پی پی اے حکام کی شرکت،حکام کا کہنا ہے کہ ماہانہ فیول پرائس کی مد میں تقریباً 5 روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے

،یپرا کے طے کردہ ریفرنس کے مطابق ہی لاگت آئی،درآمدی کوئلے سے چائنہ ساہیوال پلانٹ سے بجلی پیدا نہیں ہوئی،تین ارب سے زائد بقایا جات ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگے گئے ہیں،گزشتہ ماہ کا فیول پرائس 7 روپے 6 پیسے بنتا تھا۔اس ماہ فروری کیلئے اضافہ 4 روپے 99 پیسے فی یونٹ مانگا گیا،سی پی پی اے اور وزارت دونوں نیپرا کی بات نہیں سن رہے،ممبر نیپرا ،اکتوبر اور فروری میں موازنہ کیا جائے تو فروری میں اکتوبر سے پیداوار کم رہی،لوکل کوئلے سے 36 فیصد بجلی کی فروخت کم ہوئی، رفیق احمد شیخ کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کیسپٹی پیمنٹس بڑھیں،سولر ریفرنس سے 3 فیصد آر ایل این جی 100 فیصد ریفرنس سے زائد ہے،
مزید یہ بھی پڑھیں:برطانیہ پہنچنے والےغیرقانونی تارکین وطن نے نیا ریکارڈ بنا لیا،رشی سنک پر دباو بڑھ گیا
گڈو پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلایا گیا،گڈو پاور پلانٹ کو اوپن سائیکل پر چلا کر بوجھ ڈالا گیا،ممبر نیپرا کا کہناتھا کہ صارفین پر کمرشل بیسڈ لوڈشیڈنگ لفٹ کر کے بوجھ کم کیا جا سکتا تھا،۔ممبر سندھ رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں سی پی پی اے نیپرا کو نظر انداز کررہی ہے،بجلی کی طلب کم ہونے سے صارفین پر بوجھ پڑ رہا ہے،طلب میں اضافے کیلئے کام کیوں نہیں کر رہے ہیں،

اتھاڑٹی کے مطابق مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں 36,فیصد کم ہوئی ہے، نیپرا کا کہنا تھا کہ مقامی کوئلہ استعمال نہ کرنے سے قمیت بڑھی،أپ جب مہنگی ایل این جی پر پاور پلانٹس چلائینگے تو بجلی مہنگی ھوگی،ذر مبادلہ کا الگ نقصان صارفین کا الگ نقصان ہورہا ہے ،

رفیق احمد شیخ ، مہنگے پاور پلانٹس چلاکر کیپسٹی چارجز اور فیول چارجز بڑھائے گئے،این ٹی ڈی سی حکام کا کہنا تھا کہ آر ایل این جی سے چلنے والے پلانٹس جب لگائے گئے سستے تھے،اب وہی پلانٹس بجلی مہنگی پیدا کر رہے ہیں ،پلانٹس کو چلانا بجلی کے نظام میں استحکام کیلئے ضروری ہے،ملک میں این ٹی ڈی سی نظام 26 ہزار میگاواٹ کیلئے بنایا گیا،ملک میں بجلی کی طلب 8 ہزار میگاواٹ تک آ جاتی ہے،آبادی بڑھ رہی ہے بجلی کی طلب کم ہو رہی ہے،ہم غریب ملک نہیں ہیں ہماری مینجمنٹ غریب ہے

ملک میں سولرائزیشن بڑھ رہی ہے،بجلی مہنگی ہورہی ہے،لاہور میں ہر دوسرے گھر میں سولر سسٹم لگ رہا ہے،سولر کی طرف لوگ لوڈشیڈنگ سے تنگ آکر جانا شروع ہوئے،اب جب بجلی مہنگی ہوئی تو لوگوں کیلئے یہ سہولت ہے،ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ جو اضافہ مانگا گیا اس کے کمپوننٹس کے نمبر دئیے جائیں،کمپوننٹس کے نمبرز کا اینلاسز کرنا پڑے گا،سی پی پی اے حکام

،جب تک آپ نمبرز نہیں دیں گے تو ایف سی اے پر فیصلہ نہیں ہو سکے گا،رفیق احمد شیخ،وزارت توانائی حکام نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیپسٹی پیمنٹس کا والیم بہت بڑھ چکا ہے،کیپسٹی پیمنٹس میں ڈالر کا کردار بھی اہم رہا ہے،این ٹی ڈی سی نظام میں استحکام کیلئے نئے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں،

نیپرا اتھارٹی حکام نے ریمارکس دیئے کہ جہاں نقصان ہے وہاں لوڈ شیڈنگ کریں،ملک بھر کے صارفین کیلئے یکساں لوڈ شیڈنگ کیوں کی جارہی ہے،زراعت چھوٹی صنعت کے سولر پر شفٹ کرنے سے طلب کمی ہورہی ہے، این ٹی ڈی سی ، نیپرا اتھارٹی حکام نے ریمارکس دیئے کہ لوگ سولر پر اس لئے جارہے ہیں أپ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں