اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ضمنی انتخابات میں اپنے حمایت یافتہ امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور کے حلقہ این اے 119 سے شہزاد فاروق پی ٹی آئی کے حمایت یافتی امیدوار ہوں گے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 132 قصور پر سردار حسین ڈوگر کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔
اسی طرح پی پی 22 چکوال پر حکیم نثار، پی پی 32 گجرات پر چوہدری پرویزالہیٰ، پی پی 54 نارووال پر اویس قاسم اور پی پی 139 شیخوپورہ پر اعجاز بھٹی پی ٹی آءی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے پی پی 149 لاہور پر حافظ ذیشان، پی پی 158 لاہور پر مونس الہیٰ اور پی پی 164 لاہور پر یوسف میو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔